قومی

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں کلبھوشن یادیو کیس اور پلواما ڈرامے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ ،فضائیہ ،حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی حکام شریک ہوں گے۔ دفاع، خارجہ، خزانہ اطلاعات کے وفاقی وزراء اور وزیر مُملکت داخلہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ حکام دفتر خارجہ کلبھوشن یادیو کیس پر بریفنگ دیں گے۔ بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا شُدہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ افغان امن عمل اور سعودی ولی عہد کے دورہ کے اثرات پر بھی غور کرے گی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share