قومی

پاک بھارت مذاکرات کی بحالی ناگزیرہے،بلاول بھٹوزرداری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے۔۔ نریندر مودی بھارت کو سیکولرازم سے قوم پرستی کی جانب لے گئے ہیں۔۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے۔۔
ایک جرمن ٹی وی کو انٹرویو میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا۔۔ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی انتہائی ضروری ہے۔۔ امید ہے، بھارتی انتخابات کے بعد مذاکرات کا راستہ نکلےگا۔۔ انہوں نے کہا۔۔ مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کیلئے اہم ہے۔۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے کشمیر میں دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے۔۔ بھارت کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہیے۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers