قومی

کراچی، نیب ٹیم کا سپیکر سندھ اسمبلی کے گھر چھاپہ ، پوچھ گچھ

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتار ی کے بعد نیب کراچی کی ٹیم نے ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ،اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔چھاپے کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وکیل بھی آغا سراج کے گھر پہنچ گئے، داخلے کی اجازت نہ ملنے پر گھر کے باہر دھرنا دے دیا ۔۔
اسلام آباد میں سپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد نیب کراچی کی ٹیم بھی حرکت میں آگئی،، ڈیفنس کراچی میں واقع آغا سراج درانی کے گھر داخل ہوکر ملازمین و اہل خانہ سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ اہم دستاویزات بھی قبضہ میں لے لیں۔ آغا سراج کے وکیل ،ارکان سندھ اسمبلی پارٹی کے سینئر پارٹی رہنماوں نے صوبائی سپیکر کے گھرکے باہر احتجاج کیا ۔ رینجرز حکام بھی موقع پر پہنچ گئی اور رہنماؤں کو گھر سے پیچھے ہٹا دیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ نیب کا خواتین کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ،سندھ کے سپیکر کے ساتھ ایسا ہورہا ہے تو عام فرد کا کیا ہوگا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share