قومی

آغا سراج درانی کی گرفتاری پر احتجاج کے لئے سندھ حکومت سرگرم

سندھ حکومت نے سپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کے معاملہ پر سیاسی رابطے تیز کردیئے ہیں، صوبائی حکومت نےاسمبلی اجلاس میں مذمتی قرارداد لانے کے لئے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کی حمایت حاصل کرلی.
سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری پر احتجاج کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے حکومتی ذرائع کے مطابق پیر پگارا نے نیب رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ کسی ادارے کو یہ حق نہیں کہ وہ خواتین کی تذلیل کرے ۔آج ہونے والےسندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی،صوبائی حکومت نے قرارداد کی حمایت کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے ہیں ، اجلاس سے پہلے جی ڈی اے اور تحریک انصاف کا مشترکہ مشاورتی اجلاس بھی ہوگا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share