قومی

تھرپارکر،وبائی امراض کے باعث مزید 2بچے دم توڑ گئے

غذائی قلت اوروبائی امراض کے باعث سول ہسپتال مٹھی میں آج مزید دو بچے دم توڑ گئے ۔تھرپارکر میں اس ماہ ہلاک ہونےوالے بچوں کی تعدا د پینتالیس ہوگئی .
تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا آج بھی سول ہسپتال مٹھی میں دو معصوم پھول مرجھا گئے ہیں مرنے والوں بچوں میں پانچ ماہ کی تنیشا اورایک نومولود بچہ شامل ہے ، تھرپارکر میں رواں سال ہلاکتوں کی تعداد ایک سو گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔۔ اس وقت پچپن سے زائد بچے سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

Comment here