قومی

پشاور ایئر پورٹ پر پانچ سال بعد نائٹ آپریشن شروع

پشاور ایئر پورٹ پر پانچ سال بعد نائٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،نائٹ آپریشن کا افتتاح خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کیا..
پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سےپہلی بین الاقوامی پرواز آج صبح ایک سو اکتالیس مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئیاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،نائٹ آپریشن کی بحالی سے مسافروں کی مشکلات میں کمی آئے گی ، دوہزار چودہ میں پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ایک پرواز پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے بعد پشاور ایئر پورٹ سے پروازوں کا نائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔

Comment here