بین الاقوامی

پلوامہ حملہ،سلامتی کونسل میں بھارت شرمسار

بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔۔ سرتوڑکوششوں کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں پاکستان کا ذکر شامل نہیں۔۔
سلامتی کونسل نے ایک ہفتے بعد پلوامہ حملے سے متعلق مذمتی بیان جاری کیا۔۔ تاہم بھارت کی سخت کوشش کے باوجود اس میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔۔ بھارت نے پاکستان کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے مختلف ملکوں کے سفیروں کو بریفنگ دی تھی۔۔ مگر سلامتی کونسل کے بیان نے بھارتی پراپیگنڈہ کو ناکام بنادیا۔۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ملکوں کواپنے مؤقف سے آگاہ کیا تھا۔۔ سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers