بین الاقوامی

برمنگھم،بھارتی قونصل خانےکےباہرکشمیریوں پرہونیوالے مظالم کیخلاف مظاہرہ

پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف برطانیہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،، مظاہرین نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔
برمنگھم میں تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام بھارتی قونصل خانے کے باہر ہونے والےمظاہرے میں کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی،، مظاہرین نے بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی،، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعدبھارت میں کشمیری طلباء اور تاجربرادری کا جینا محال کردیا گیا ہے،، انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،، مقررین نے کشمیری عوام اور ان کی جدوجہد کا ساتھ دینے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers