بین الاقوامی

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں فوج کی مزید100 کمپنیاں بھیجنے کا فیصلہ

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں پیراملٹری فورس کی مزید سو کمپنیاں بھیج دیں ،،سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے لیکن ان کے نظریات کو نہیں ۔۔
بھارتی حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران مقبوضہ وادی میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ حریت رہنما یٰسین ملک سمیت درجنوں کشمیریوں کی گرفتاری کے بعد ہوا،، مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ واقعے کے بعد پہلے ہی فوج کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا چکا ہے،، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے لیکن ان کے نظریات گرفتار نہیں ہوسکتے،، جماعت اسلامی نے بھی وادی میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے کو صورتحال مزید غیر یقینی بنانے کی کارروائی قرار دیا ہے۔۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share