قومی

بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، چودھری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت دھمکیاں دینا بند کرے، اگر اس نے جارحیت کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
لاہور کے شیلٹر ہوم کو کمبل عطیہ کرنے کی تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پلوامہ حملے سے متعلق بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو ظلم کر رہا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ اداروں پر تنقید کے حوالے سے چودھری سرور کاکہنا تھا کہ اگر کسی ادارے خامیاں دور کرنے کے لیے منتخب ایوان بہترین پلیٹ فارم ہیں ۔ گورنر نے کہا کہ اداروں میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں، سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری سے بھی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comment here