انٹرٹینمنٹ

خوبصورت اداکارہ مدھوبالا کو بچھڑے 50 برس ہوگئے

من موہنی صورت ،دلکش مسکراہٹ والی مدھو بالا کی فلمیں کلاسک کا درجہ رکھتی ہیں ۔ مدھو بالا کم عمری میں ہی مداحوں سے بچھڑگئیں .
بھارتی اداکارہ مدھو بالا کا اصل نام ممتاز جہاں دہلوی تھا . بطور چائلڈ سٹار کیرئیر کا آغاز کیا، 14 برس کی عمر میں فلم نیل کمل سےانہیں شہرت ملی ۔اداکار دلیپ کمار اور مدھو بالا کی فلمی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا ،سپرہٹ فلم مغل اعظم دونوں کی آخری فلم ثابت ہوئی ۔
بیوٹی کوئن مدھو بالا نے کیرئیر میں ستر فلموں میں منفرد اور یادگارکردار ادا کئے ۔

Comment here