قومی

ڈی جی خان،وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں حنیف پتافی کی جانب سے ناشتہ

ڈیرہ غازی خان میں مشیرصحت پنجاب حنیف پتافی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعزاز میں پرتکلف ناشتہ دیا گیا،، پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی ناشتے کی دعوت میں شریک تھے۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی کی رہائش گاہ پر پہنچنے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا،، ناشتے میں پائے، مٹن، کسٹرڈ، جوس، لسی، چائے، آملیٹ اور چنے پیش کئے گئے،، اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد،مشیرخوراک خرم لغاری، ارکان پنجاب اسمبلی سردار محسن عطا کھوسہ، سردار جاوید اختر لنڈ اورعبدالحئی دستی بھی موجود تھے،، سردار فاروق امان اللہ دریشک، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور پی ٹی آئی کےضلعی صدر ملک اقبال ثاقب بھی ناشتے کی دعوت میں شریک تھے،، ناشتے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب غازی میڈیکل کالج میں صحت کارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے۔۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share