قومی

مکہ کالونی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

لاہور کے علاقہ نصیرآباد میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے ۔ نامعلوم قاتل نے تیز دھار آلے سے معمر خاتون اس کی بیٹی اور نواسے کو قتل کردیا ۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مقتولہ کے شوہر کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ۔
نصیر آباد کے علاقہ مکہ کالونی میں تہرے قتل کی افسوسناک واردات ہوئی۔۔ نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کر 56 سالہ کنیز بی بی، 32سالہ روبی اور بیٹے 4سالہ ولی محمد کو تیز دھار آلے سے بےدردی سے قتل کردیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں ۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مقتولہ روبی کا شوہر عمران جیل روڈ پر واقع ہوٹل میں ملازم ہے ۔پولیس نے شک کی بنیاد پر عمران کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers