قومی

پرانے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے مربوط نظام بنایا جائے ، چیف جسٹس

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کاکہنا ہے کہ طویل عرصے سے زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے مربوط نظام وضع کیا جائے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ میں ایک اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ اور دیگر ججز نے شرکت کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ مقدمات جلدنمٹانے کے لیے وکلا ء کی جانب سے غیر ضروری سماعت ملتوی کرنے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے،، سول،،کرمنل اور ریونیو سے متعلق مقدمات فوری حل کرنے کا نظام وضع کیا جائے، چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعدجسٹس آصف سعید کھوسہ کا یہ کراچی کاپہلا دورہ ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers