بین الاقوامی

کشمیریوں کے ردعمل سےخوفزدہ بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن

کشمیریوں کے رد عمل سے خوفزدہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا، کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے لئے مزید دس ہزار فوجی مقبوضہ وادی میں بھیج دیئے .
مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک سمیت کئی حریت رہنما ؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قابض بھارتی فورسز اب تک دو سو سے زائدعام کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہیں ۔ حریت قیادت کی جانب سے احتجاج کی کال پربھارتی حکمران بدحواس ہوگئے ہیں، اور وادی میں مزید دس ہزار بھارتی فوجی بھیج دیے گئے ہیں۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی آئین کا آرٹیکل پینتیس اےریاست جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی ناقابل قبول ہوگی .

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers