بین الاقوامی

دوحا: ا فغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آج شروع ہونگے

ا فغان طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر مذاکرات آج دوباہ شروع ہوں گے،، ا فغان طالبان کی نمائندگی ملا عبدالغنی برادر جبکہ امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کریں گے۔۔
امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں افغان جنگ کے خاتمے کے فریم ورک پر غور کیا جائے گا،، جس پر گزشتہ ماہ اتفاق کیا گیا تھا،، مذاکرات میں اب تک افغان حکومت کو شامل نہیں کیا گیا ،تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدے کے بعد طالبان کو افغان حکومت سے بات کرکے باضابطہ جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگا۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers