قومی

لاہور:علیم خان مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثے اور آفشور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنماء علیم خان کومزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
احتساب عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے علیم خان کے ریمانڈ میں پندرہ روزتوسیع کی استدعا کی۔ انہوں نے کہا علیم خان نے دوہزار چھ میں دوبئی میں تین فلیٹس ایک ارب چھ کروڑ بیالیس لاکھ میں خریدے۔ انہوں نے اپنی انوسٹمنٹ کو مخفی رکھا اور یہ جواب نہیں دے سکے کہ دوبئی پیسہ کیسے گیا۔علیم خان کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے ان کا مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی۔ پیشی کے موقع پر علیم خان کے بیٹے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers