بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر/ہڑتال

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں گزشتہ روز ہونے والی شہادتوں اور بھارتی سپریم کورٹ میں آئینی تبدیلی کی سماعت کے خلاف مکمل ہڑتال جاری ہے ،، دوسری طرف بھارتی قابض افواج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جا رہا ہے۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات کے باعث سخت کشیدگی اور خوف و ہراس کا ماحول ہے،، ضلع کلگام میں اعلانیہ اور دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے ،، کلگام میں گزشتہ روز تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے نام پر گولیاں مار دی گئیں ،، ضلع بھرمیں دکانیں اور بازار مسلسل بند رہنے سےضروریات زندگی کی اشیاء حاصل کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے،،دوسری طرف بھارتی سپریم کورٹ میں آج آئین کے آرٹیکل پینتیس اے کی سماعت بھی ہونی ہے۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers