قومی

وزیر خارجہ کا یورپی یونین کی نمائندہ سے ٹیلی فونک رابطہ

یورپی یونین نے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے کردار کو بھرپور سراہا ہے ۔۔ یونین کے نمائندہ نے بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی کو دور کرانے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سیکورٹی پالیسی کی نمائندہ سے ٹیلفون پر رابطہ کیا ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فیڈریکا موگرینی کو پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی سے آگاہ کیا گیا۔ یورپی یونین کی نمائندے نے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کروانے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے پاکستان کے روئیے کو سراہتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لیے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پر امن طریقے سے ہر حل کرنے پر زور دیا ۔

Comment here

Subscribers
Followers