قومی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم سرد ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواوں سے موسم مزید سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات نے فروری میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جزوی ابرآلود ہے، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، شہر میں تیز اور ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آنے کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers