قومی

وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ،، جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت فنڈز کے اجراء کی سمری پیش کی جائے گی اجلاس میں ایس این جی پی ایل سے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو گیس فراہمی کی منظوری دی جائے گی اجلاس میں نجکاری کمیشن کے لئے ضمنی گرانٹ منظور کئےجانے کا بھی امکان ہے.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share