قومیکھیل

پی ایس ایل،ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

پی ایس ایل میں آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ دبئی کے میدان میں مدمقابل ہوں گی .
دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شرو ع ہوگا،،پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پانچ میچ کھل کر چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر براجمان ہے، شعیب ملک الیون نے اب تک کھیلے جانے والے پانچ میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کرکے دو پوائنٹس لئے ہیں، ملتان سلطانز کے لئے آج کے میچ میں کامیابی بہت ضروری ہے،، آج شکست کی صورت میں شعیب الیون کے پلے آف کھیلنے کے چانسز ا نتہائی کم ہوجائیں گے ،پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ میچ کھیل کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers