بین الاقوامی

امریکہ، برطانیہ، چین کی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش

امریکہ، برطانیہ، چین سمیت مختلف ممالک نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے. حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مزید فوجی کارروائی سے گریز کیا جائے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔ چین نے پاکستان اور بھارت پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون چاہتے ہیں،، بین الاقوامی برادری کے مفادات اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے فائدہ مند ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share