قومی

بھارتی جارحیت پر پاک فضائیہ کا بھرپور جواب

بھارت کی ہٹ دھرمی سے خطے میں امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں. بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے دو جنگی جہاز گرادیئے. پاکستان کی حدود میں تاریکی میں وار کرنے والے بزدل دشمن کو دن کے اجالے میں کرارا جواب مل گیا۔۔ پاک فوج نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مارگرائے۔۔ ایک پائلٹ بھی پکڑ لیا۔
ترجمان پاک فوج نے اپنی ٹویٹ میں بتایا، بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں مار گرائے۔ فوجی دستوں نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔ دوبھارتی پائلٹوں کی تلاش جاری ہے۔ ایک طیارہ آزاد کشمیر، دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں جاکرگرا۔ دوسری جانب دفترخارجہ نے بھی پاک فوج کے کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا۔۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دےدیا۔ پاکستانی ایئرفورس نےاپنی فضاؤں کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ پاکستان کی کارروئی کا مطلب اپنے دفاع کا حق ہے۔۔ پاکستان اپنےدفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers