قومی

بھارتی پائلٹ کے سامان میں کشمیر کے مختلف نقشے تھے

پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ کو بھاگ نکلنے کے سو طریقے سمجھائے اور لکھ کر دیئے گئے مگر سب بیکار نکلے. اسکے سامان میں پستول تھا تو ساتھ ہی خشک میوے، صابن، ماچس اور لائٹر بھی تھا۔
بھارتی پائلٹ کے سامان سے پکڑے جانے والی اشیاء میں کشمیر کے مختلف نقشے اور ہنگامی سامان کی چیک لسٹ شامل تھی۔ اس کے سامان میں جان بچانے کے لئے پستول، چاقو، میڈیکل کٹ، خشک میوے، سگنل فلیئر اور ریڈیو وائرلیس سیٹ شامل تھے۔ سامان کے ساتھ ماچس، لائٹر، صابن، دستانے اور سلیپنگ بیگ بھی تھا۔ سامان میں ایک کتاب بھی تھی جس میں زمین پر اترنے کی صورت میں بھاگ نکلنے کے طریقے درج تھے لیکن، اسکے لئے یہ سب حربے بیکار نکلے اور وہ پاک فوج کے ہتھے چڑھ گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers