قومی

عالمی سطح پر بھارتی دراندازی کی شدید مذمت

عالمی سطح پر بھارتی دراندازی کی شدید مذمت کی گئی ہے،، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی اور ترک ہم منصبوں نے اظہار یکجہتی کیا. شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی خط لکھ کر بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا.
پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسی رنگ دکھانے لگی. جنگی جنون میں پاگل بھارت کی دراندازی پر عالمی رہنمابھی خاموش نہ رہے. مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کی ضرورت پر زور دیا ہے. وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے رابطہ کر کے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر عوامی جذبات سے آگاہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے افغانستان میں قیام امن کی مشترکہ کاوشیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں. مائیک پومپیو نے بھی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو براہ راست روابط پر توجہ دینے اور مزید عسکری کارروائی سے گریز کا مشورہ دیا.
ترک وزیرخارجہ میولودچاوش اولونے بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا اور بھارتی فضائیہ کی دراندازی کو مودی سرکار کی سیاسی ضرورت قرار دیا. وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ترک ہم منصب نے مکمل طور پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے. وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو بھی خط لکھ کر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا. انہوں نے سلامتی کونسل سے بھارتی دراندازی رکوانے کا مطالبہ کیا. وزیر خارجہ کے خط کی کاپی اقوام متحدہ کے صدر کو بھی بھجوادی گئی.
وزیر خارجہ نے اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمی کو بھی خط لکھا اور ان کی توجہ بھارتی دراندازی کی طرف مبذول کرائی. انہوں نے اوآئی سی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کو دی گئی شرکت کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share