قومی

قائمقام بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر سیز فائرکی خلاف ورزی اور چار معصوم شہریوں کی شہادت پر قائمقام بھارتی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا.
بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ایل او سی کے کھوئی رتہ اور نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث چار معصوم شہری شہید ہوئے. شہید ہونے والوں میں موتیا بی بی، زرینہ، گلفراز اور شہناز شامل ہیں. پاکستان نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر پاکستان میں قائمقام بھارتی ہائی کمشنر کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers