کھیل

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہور قلندرز نے 107 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر ہی عبور کر لیا۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خوش فہمی دور کر دی.
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف106 رنز پر ہی ڈھیر ۔۔8 بلے باز ڈبل فگر کو ہی نہ چھو پائے۔اوپنر واٹسن 7،احسن علی 33، روسو 8 ،عمر اکمل اور دانش عزیز ایک،ایک رن بنا سکے. کپتان سرفراز احمد بھی 29 رنز سے آگے نہ بڑھ پائے۔ محمد نواز 12 رنز پر کیچ تھما بیٹھے۔ ۔سہیل تنویر نے 7، فواداحمد اور محمد حسنین نے کھاتہ کھولنا ہی گوارا نہ کیا۔ لاہور قلندرز کے سندیپ نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا.
جواب میں لاہور قلندرز نے مقررہ ہدف 17ویں اوور میں صرف 2 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ فخر زمان 2، گوہر علی 21 رنز پر پویلین چلے گئے۔ حارث سہیل 33 اور اے بی ڈویلیئرز 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers