قومی

وزیر خارجہ کا اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل کوفون

بھارت کو او آئی سی اجلاس میں بلانے پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اگر ان کی بھارتی ہم منصب اجلاس میں آئیں تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین اورعرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ بھارت ،،پاکستان میں دراندازی کر رہا ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ بھارت کو او آئی سی کے اجلاس میں مدعو کرنا ہمیں کسی صورت گوارانہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کو یو اے ای میں ہونے والے اجلاس میں اگر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو شرکت سے نہ روکا گیا تو ایسی صورت میں پاکستان کے لئے آنا مشکل ہوگا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers