بین الاقوامی

پاکستان کا کرارا جواب، بھارتی میڈیا بوکھلا گیا

پاکستان ایئرفورس کے حملے بعد بھارتی میڈیا پر ماتم کا ماحول چھا گیا۔ پاکستان نے آج بھارتی ایئر فورس کے دو جہاز تباہ کئے۔ دن دو بجے تک بھارتی میڈیا اپنی عوام کو بیوقوف بناتا رہا کہ بھارتی فضائیہ کا کوئی جہاز نہیں گرا۔
پاکستان نے بھارت کو جنگ کی طرف دھکیلنے والے بھارتی میڈیا کی آج بولتی بند کرا دی۔ بھارتی نیوز چینلز کے سٹوڈیوز میں اس وقت موت کا سناٹا چھا گیا جب مقوضہ کشمیر میں بھارتی ‘مگ اکیس’ لڑاکا جہاز کے گرنے کی پہلی اطلاع آئی۔
بھارتی میڈیا سے جب کچھ نہ بن پایا تو کہانی گھڑی کہ پاکستان کے تین ایف-سولہ جہازوں نے راجوڑی سیکٹر میں ایل او سی پار کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ مگر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے بعد بھی بھارتی حکومت کا چپ کا روزہ نہ ٹوٹا.
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی چینل اب سکتے میں ہیں۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی کیسے اپنی عوام کو بتائیں کہ بالی وڈ کی سرجیکل سٹرائیک اور پاک فضائیہ کی سٹرائیک میں زمین آسمان کا فرق ہے. جنگ پر اکسانے والا بھارتی میڈیا شانتی کی اپیلیں کرنے لگا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers