بزنسقومی

کراچی، آل پاکستان میمن فیڈریشن کے زیر اہتمام جاب فیئر

Job-Fair-Karachi

آل پاکستان میمن فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں جاب فیئرکا انعقاد کیا گیا۔ ملازمتوں کا موقع فراہم کرانے والے میلے میں 90 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیز نے شرکت کی.
ملازمتوں کے حصول کے لئے نوے(90) سے زائد ملکی غیر ملکی کمپنیز کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا. آل پاکستان میمن فیڈریشن کی جانب سے کراچی میں منعقدہ جاب فیئر میلے میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی قسمت آزمائی. منتظمین نے بھی جاب فیئر کو شہر سے بے روزگاری ختم کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا.
میمن فیڈریشن کی کاوشوں سے متاثر طلباء کا کہنا تھا کہ جاب فیئر جیسے میلوں سے مختلف انڈسٹریز میں روزگار کے دروازے کھلتے ہیں. آل پاکستان میمن فیڈریشن کے جاب فیئر میں 8 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور میلے کے انعقاد کو سراہا.

Comment here

Subscribers
Followers