قومی

گمشدہ لڑکی کی عدم بازیابی پرعدالت پولیس پربرہم

کراچی میں بنگلے پر کام کرنےوالی چودہ سالہ لڑکی کی عدم بازیابی پر پولیس پر برہم ہوگئی۔عدالت نےحکم دیا اسے تلاش کرکے پانچ اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے.
سندھ ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران لاپتہ لڑکی کاوالد دہائیاں دیتا رہا۔اس نے عدالت کو بتایا اس کی بیٹی دوہزار سولہ سے لاپتہ ہے۔ درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔مگر پولیس اس سے تعاون نہیں کررہی۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں یہ جواز پیش کیا کہ لڑکی اپنی مرضی سے کسی کے ساتھ گئی ہے۔عدالت نےپولیس پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا لڑکی جہاں بھی ہو۔ تلاش کر کے پانچ اپریل کو عدالت میں پیش کیاجائے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share