قومی

ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

سیکرٹری جنرل پی ٹی وی ایمپلائز یونین پرویز بھٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی. اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کیخلاف دائر درخواست میں سیکریٹری اطلاعات، پی ٹی وی بور ڈ آف ڈائریکٹرز اورقائم مقام ڈائریکٹرکو فریق بنایا گیا ہے. درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری قواعد و ضوابط کےخلاف ہے. تقرر کیلئے اشتہار تک نہیں دیا گیا تھا. درخواست میں عدالت سے ایم ڈی پی ٹی وی کو فوری طور پر کام سے روکنے اور عہدے سے فارغ کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share