قومی

بہاولپور،اسلامی جمعیت طلباء کا پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے “کرش انڈیا” مارچ

بہاولپور میں اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے”کرش انڈیا” مارچ کیا گیا، جس میں طلباء نے بھرپور شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
یونیورسٹی چوک سے شروع ہونے والے “کرش انڈیا” مارچ میں شریک طلباء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر پاک فوج کے حق میں اوربھارت کیخلاف نعرے درج تھے، مارچ میں شریک طلباء کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وہ ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے، مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا بھارت نے دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم مسلح افواج کے ساتھ ملکر بڑا سرپرائز دے گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers