قومی

سندھ ہائیکورٹ ، نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ملتوی

نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی. سندھ ہائی کورٹ نے تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سننے کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے وکلاء کی نقیب اللہ کیس میں تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کی درخواست منظور کرلی۔ مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے. مقتول نقیب اللہ کے والد نے راؤ انوار و دیگر ملزموں کی ضمانت منظوری کو چیلنج کررکھا ہے۔ ملزموں نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers