بین الاقوامی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کِم جونگ اُن کے درمیان ملاقات

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کے درمیان آٹھ ماہ بعد ویتنام کے شہر ہنوئی میں ملاقات ہوئی. میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بیس منٹ جاری رہی. اس موقع پر کِم نے امید ظاہر کی کہ اس اجلاس کا مثبت نتیجہ نکلے گا جسے دنیا بھر میں سراہا جائے گا دونوں رہنماؤں نے شام میں ایک ساتھ کھانا کھایا جس میں انکے وفود کے ارکان بھی شریک ہوئے. ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کے پروگرام کو ختم کرنے پر بات چیت کی گئی. انکے درمیان ملاقات کا دوسرا دور آج ہو گا.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers