کھیل

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں آج دو میچ کھیلےجائیں گے

دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، پشاورزلمی نے پانچ میچوں میں چھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں ، ملتان سلطانز کی ٹیم چھ میچوں میں چار پوائنٹس کرسکی ہے دوسرے میچ میں لاہور قلندر اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گی پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ سات میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،جبکہ کراچی کنگز چھ میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کرکے آخری نمبر پر ہے ،پشاور زلمی اور لاہور قلندر ز کی ٹیمیں آج کے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے اپنی پوزیشن بہتر بنا سکتی ہیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں ہر ٹیم کو دس دس میچ کھیلنے ہوں گے ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers