قومی

پی ٹی آئی کے رجسٹرڈ کارکن پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں, حلیم عادل شیخ

رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رجسٹرڈ کارکن کسی بھی ممکنہ صورتحال میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے. سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مدبر قائد ہونے کا ثبوت دیا ہے. پاکستانی قوم کسی جنگی جنون میں مبتلا نہیں. عالمی طاقتیں اور اسلامی ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رجسٹرڈ کارکن قومی رضاکار کی حیثیت سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں. افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے سندھ کے سرحدی علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers