قومی

بارشوں کا نیا سسٹم ملکی حدود میں داخل

بارشوں کا نیا سسٹم ملکی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ، اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج بادل جم کے برسیں گے.
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں۔ جمعہ سے اتوار تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں آج کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں کی فضا بھی بارش سے نکھر جائےگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتور کو اندرون سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے زیادہ ٹھنڈ کالام میں پڑی۔ جہاں پارہ منفی بارہ ڈگری تک گرگیا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers