قومی

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کا ٹجو کپتان کے مداح

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد سرحد پار بھی ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو بھی عمران خان کے مداح ہو گئے.
مرکنڈے کاٹجو نے اپنی ٹویٹ میں پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیرِاعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے لکھا۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر فہم وفراست اور تحمل سے بھرپور تھی۔ وہ ایک مدبر سیاستدان ہیں۔ مرکنڈے کاٹجو نے کہا۔ وہ پہلے عمران خان کے مداح نہیں تھے مگر ان کی تقریر سن کر ہوگئے ہیں۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share