قومی

سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی مزید 10 دن نیب حکام کی تحویل میں رہیں گے

سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی مزید دس دن نیب حکام کی تحویل میں رہیں گے۔ کراچی کی احتساب عدالت نے ان کے ریمانڈ میں گیارہ فروری تک کی توسیع کردی ہے۔
نیب حکام نے سراج درانی کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے درخواست کی کہ سراج درانی کے اسمبلی آنے جانے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی کروڑوں کی جائیداد کا سراغ لگا ہے۔ مختلف بنگلے ان کی ملکیت ثابت ہو رہے ہیں۔ جائیدادوں کی مکمل چھان بین کے لئے مزید ریمانڈ کی ضرورت ہے۔ اس دوران سراج درانی نے شکایت کی انہیں جس کمرے میں رکھا گیا وہاں کوئی کھڑکی نہیں۔ ٹوائلٹ بھی غیر معیاری ہے.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers