بین الاقوامیقومی

شاہینوں کاشکار ابھی نندن بھارتی ایئرفورس کا ونگ کمانڈر

شاہینوں کا شکار بننے والا بھارتی ایئرفورس کا ونگ کمانڈر ابھی نندن کون ہے? اس نے کب بھارتی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور گرفتاری کے بعد پاک فوج نے اُس کے ساتھ کیسا رویہ اپنایا?

بھارتی پائلٹ: “میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے میرا سروس نمبر 27981 ہے، میں فلائنگ پائلٹ ہوں، میرا مذہب ہندو ہے۔”

شاہینوں کا نشانہ بننے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن نے جون 2004 میں بھارتی فوج میں کمیشن حاصل کیا بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی نندن بھارتی فضائیہ کے ریٹائرڈ ائیر مارشل ایس وردھمن کا بیٹا ہے، ایس وردھمن سال دو ہزار چودہ میں ریٹائر ہوئے.

ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی فضائیہ کی تشہیری ڈاکیومنٹری میں بھی کام کرچکا ہے, جو بھارتی شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے

دوسری طرف ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کے ساتھ مہذب رویہ روا رکھا جا رہا ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers