بین الاقوامیقومی

منیلا: پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کی ہے، مائیک پومپیو

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اور بھارتی رہنماؤں کو فون کرکے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی ہے.

ویتنام سے واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ انھوں نے پاکستان اور انڈیا کے رہنماؤں سے بات کی ہے اور انھیں کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے گریز کے لیے کہا ہے جس سے جنوبی ایشیا میں جنگ کا خطرہ بڑھ جائے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے براہ راست فون پر رابطہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی خواہش تھی کہ کشیدگی میں فوری کمی ہو تاکہ بات چیت کا راستہ ہموار کیا جاسکے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers