بین الاقوامیقومی

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے.

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صورتحال معمول پر لانے کے لئے دونوں فریقوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers