بین الاقوامی

پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر تشویش ہے، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ٹریزا مے نے کہا ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ برطانیہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کررہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دو بھارتی جنگی جہاز تباہ کرنے اور ایک پائلٹ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کررہی تھیں.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share