کھیل

پی ایس ایل میں آج 2 دلچسپ مقابلے ہوں گے

پی ایس ایل ایڈیشن فور میں آج دو بڑے مقابلے ہوں گے. ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے ہر میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی.

دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے پشاور زلمی اور اسلام آبادیونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پشاور زلمی نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوائٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، سیمی الیون نے چھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن اسلام آباد یونائٹیڈ کی ہے، جس کے سات میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں. دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ملتان سلطانز شکست کی صورت میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers