قومیکھیل

پی ایس ایل کے پاکستان میں شیڈول میچز مقررہ وقت پر ہوں گے ،احسان مانی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستانی کرکٹ دیوانوں کو خوشخبری سنا دی ۔ کہتے ہیں پی ایس ایل کے پاکستان میں شیڈول تمام میچز مقررہ وقت پر ہوں گے.
احسان مانی نے دبئی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں شیڈول میچزکراچی اور لاہور میں ہی ہوں گے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں ۔ تمام فرنچائزز کا متفقہ فیصلہ ہے کہ لیگ پاکستان میں ہی ہو۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ انکی پوری ٹیم پاکستان آئے گی ۔رنگا رنگ ایونٹ کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے ۔3 میچز کی لاہور اور پانچ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا .

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers