کھیل

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز سے شکست کا بدلہ چکا دیا

پی ایس ایل میں کراچی کنگز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ عماد الیون نے 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر پورا کر لیا.

پاکستان سپر لیگ فور, چوکے چھکوں کا شور۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز سے شکست کا بدلہ چکا دیا. عماد الیون نے 5 وکٹوں سے میدان مار لیا.

لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 133 رنز پر ہی ڈھیر۔ کپتان فخر زمان پھر ناکام, صرف 18 رنز ہی بناسکے۔ گوہر علی کا بلا بھی نہ چلا۔ 4 رنز تک محدود رہے.

حارث سہیل 20، اے بی ڈویلیئرز 33 اور کورے اینڈرسن 22 رنز پر عمر خان کا شکار بنے۔ کراچی کنگز کے افتخار احمد نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

جواب میں کراچی کنگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ تھا. 84 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین جا چکے تھے۔ بابر اعظم 11، منرو 15 رنز پر میدان بدر ہوئے۔ لیونگ سٹون نے 38، انگرام نے 12 رنز بنائے.

بعد میں افتخار احمد اور عماد وسیم نے ذمہ دارانہ کھیل دکھایا۔ دونوں نے مشکل وقت میں 37 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی ساتھ ہی ایونٹ میں شاندار کم بیک بھی کیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers