قومی

آج کراچی سے خیبر تک کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

کالی گھٹاؤں اور ٹھنڈی ہواؤں نے ملکی فضاؤں کو لپیٹ میں لے لیا ہے. لاہور میں صبح سویرے بادلوں کے ڈیرے– بیشتر علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ بھی جاری ہے. جاتی سردی ایک بار پھرٹھہر گئی.لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں رم جھم سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، بارش کے باعث بلوچستان اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ ادھر آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ناران کاغان، مری، گلیات اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوسکتی ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی گیارہ ڈگری (℃11-) ریکارڈ کیا گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers