بین الاقوامیقومی

بھارت شاکراللہ کی میت آج پاکستان کے حوالے کرے گا

بھارتی جیل میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شاکراللہ کی میت آج پاکستان کے حوالے کی جائے گی۔ میت حوالگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں.
ذرائع کے مطابق شاکراللہ کی میت کچھ دیر میں اٹاری بارڈر پہنچادی جائے گی،جہاں بھارتی حکام اسے پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کریں گےپاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار بھی اٹاری پہنچ چکے ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار شاکراللہ کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جیل میں قید شاکر اللہ کو انتہا پسندوں نے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers